* گل جسم و جاں کو جلائے گی *
غزل
گل جسم و جاں کو جلائے گی
کوئی آگ رنگ دکھائے گی
لب و لہجہ اور ہے آنکھ کا
جو کہے گی اسی کو چھپائے گی
میرے گائوں گھر سے اڑی ہے جو
وہی خاک شہر پہ چھائے گی
میں جہاں جہاں بھی قدم رکھوں
وہ زمین ہاتھ نہ آئے گی
میں کتاب رکھ بھی دوں ہاجرہؔ
مجھے نیند پھر بھی نہ آئے گی
ہاجرہؔ رحمان
Qiblanuma
Near Asha Niwas
Paras Toli, Daronda
Ranchi-2 (Jharkhand)
Mob: 9430254770
بشکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
…………………………
|