donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Haneef Tareen
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ہوائوں کے تیور بدلتے رہیں گے *
غزل نما

 حنیف ترین

ہوائوں کے تیور بدلتے رہیں گے
چراغ اُن کی یادوں کے جلتے رہیں گے
تغیّر کے خواہاں ہیں جو اہل دانش وہی دیکھ لینا 
نئی تاب و تب دے کے دنیائے فن کو بدلتے رہیں گے
ظفر یاب ہوں گے وہ اک دن
جو کانٹوں پہ چلتے رہیں گے
وہی قابلِ فخر کہلائیں گے اس جہاں میں
جو دشوار راہوں میں گر کرسنبھلتے رہیں گے
نشیمن وہ محفوظ ہوگا جو اب بجلیوں سے سجے گا
مگر پھوس کے گھر ہمیشہ جلے اور جلتے رہیں گے
حنیفؔ اپنا ذوق تجسس سلامت رہا تو
فن و فکر اور رستے نکلتے رہیں گے
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 389