donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Hashmat Kamal Pasha
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* تھی کاہلی بھری ہوئی عبدالوہاب میں *
غزل

تھی کاہلی بھری ہوئی عبدالوہاب میں
اس واسطے وہ فیل ہوا ہے حساب میں
بچوں کو دوش مت دو بڑوں کا کمال ہے
نوّاب کو بدل دیا لفظِ نواب میں
دریا ، ہوا ، پہاڑ کی باتیں نہ تم کرو
جغرافیہ نہیں ہے اب اپنے نصاب میں
اچھا ہوا کہ عیب تلاشی سے بچ گئے
تنقید کا نہ ہے کوئی چپٹر کتاب میں
امی نے جب بھی مانگا ہے بازار کا حساب
دکھلا دیا صفر انہیں ہم نے جواب میں
بوڑھوں کی طرح سوچیں گے سنجیدہ ہوکے ہم
بچپن جو یاد آئے گا عہدِ شباب میں
تم نام اُن کا سوچ کے پاشا ذرا کہو
کرتے جو بات بچوں کی اپنی کتاب میں

حشمت کمال پاشا

B-119, Nawab Wajid Ali Shah Raod
Garden Reach, Kolkata-700024
Mob: 9331446472
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘	مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 312