|
* کیا جب قصد احمدؐ کی ثنا کا *
نعت پاک
کیا جب قصد احمدؐ کی ثنا کا
ملا جھونکا مدینے کی ہوا کا
جو لب پر نام آیا مصطفیٰؐ کا
وسیلہ مل گیا مجھ کو دعا کا
تڑپتی ہے جبیں سجدوں کو یارب
دِکھا جلوہ نبیؐ کے نقشِ پا کا
جھکا دے سر نبیؐ کے آستاں پر
تقاضہ ہے یہی جوشِ وِلا کا
سہارے کی کسی کے کیا ضرورت
سہارا ہے ہمیں خیر الوریٰ کا
یقینا اُس کے قدموں میں ہے شاہی
گدا ہے جو درِ خیر الوریٰ کا
ہوں احمدؐ کے کرم کے سائباں میں
مقدر اوج پر ہے اب حنا کا
حنا شہیدی
10-2-508/D, F.No.305, 3rd Floor, Al Khair Plaza,
Mehdipatnam Road, Asif Nagar, Hyderabad-28 (A.P)
Mob: 9885809461 , ph: 040-23532656
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|
|