donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Iffat Zareen
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* دھوپ کے جسم کو پھولوں سے سجاتی کیو *
غزل

دھوپ کے جسم کو پھولوں سے سجاتی کیوں ہیں
میری یادیں مجھے آئینہ دکھاتی کیوں ہیں

میں ہوں چندن ہے میرا کام مہکتے رہنا
یہ ہوائیں مرا کردار چھپاتی کیوں ہیں

جب نہیں کوئی تعلق تو یہ رشتہ کیسا
آہٹیں اُس کی مجھے راہ دکھاتی کیوں ہیں

اُن کا سونا نہیں چاندی بھی بکھر جاتی ہے
لڑکیاں دھوپ میں بالوں کو سکھاتی کیوں ہیں

کوئی تعبیر نکلتی ہے نہ معنی جن کے
میری آنکھیں وہ حسیں خواب دکھاتی کیوں ہیں

میری یادیں ہیں کہ اب روٹھ گئی ہیں مجھ سے
مجھ کو تنہائی کا احساس دلاتی کیوں ہیں

ہے دھواں چہرے پہ آنکھوں میں نمی ہے زرّیں
گیلا ایندھن مری پلکیں یہ جلاتی کیوں ہیں

 ڈاکٹر) عفت زرّیں )

543,Gali Hakimji Wali, Chooriwallan
Jama Masjid
New Delhi-110006
Mob: 9810691712
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 377