* سب جانتے ہیں کیا ہیں صل علیٰ محمدؐ *
نعت
سب جانتے ہیں کیا ہیں صل علیٰ محمدؐ
سردارِ انبیاء ہیں صل علیٰ محمدؐ
پردے حقیقتوں سے جس نے اٹھا دیئے ہیں
ایسا اک آئینہ ہیں صل علیٰ محمدؐ
ہم ہیں غلام اُن کے وہ ہیں شفیعِ امت
محبوبِ کبریا ہیں صل علیٰ محمدؐ
ہم پر تمہارے آقا نظرِ کرم ہے پھربھی
ہم ہوکے بے وفا ہیں صل علیٰ محمدؐ
گمراہیوں کے رستے مسدود کیوں نہ ہوتے
جب میرِ قافلہ ہیں صل علیٰ محمدؐ
دنیا سے مٹ گئی ہے تاریکیٔ جہالت
حکمت کی وہ ضیا ہیں صل علیٰ محمدؐ
دشمن بھی جس سے راحتؔ سیراب ہو رہے ہیں
رحمت کی وہ گھٹا ہیں صل علیٰ محمدؐ
الیاس راحت مظفر نگری
35, 1st lane, S.R.K.Garden
Tilak Nagar, Bnaglore-41
Mob: 9742746734
بشکریہ ’’صل علیٰ محمد‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………
|