donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Imran Aami
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* رقم تحریر اچھی ہو رہی ہے *
رقم تحریر اچھی ہو رہی ہے
نئی تدبیر اچھی ہو رہی ہے
پُرانے زخم بھرتے جا رہے ہیں
نئی تعمیر اچھی ہو رہی ہے
اگرچہ خواب ہیں بالکل پریشاں
مگر تعبیر اچھی ہو رہی ہے
ذرا سی حوصلہ افزائی کی تھی
میری تصویر اچھی ہو رہی ہے
ہمیں شکوہ تھا قسمت سے مگر اب
وہی تقدیر اچھی ہو رہی ہے
سنا ہے گاؤں میں بارش ہوئی تھی
تیری جاگیر اچھی ہو رہی ہے
میرے ماتھے پہ لکھا پڑھ لے عامی
ابھی تشہیر اچھی ہو رہی ہے
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 336