donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Imran Aami
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کیا خطا ہو گئی فضاؤں سے *
کیا خطا ہو گئی فضاؤں سے
آگ برسی ہے کیوں گھٹاؤں سے
اپنی بستی کے سب چراغوں کو
ہم بچاتے رہے ہواؤں سے
ہم کو صحرا عبور کرنا ہے
کیا غرض دُھوپ اور چھاؤں سے
ہیں مقدر میں سختیاں کتنی؟
’’آبلے پوچھتے ہیں پاؤں سے‘‘
کل تلک تھے نصیب سے نالاں
آج کیا ہو گئے دعاؤں سے
تم کو جنت کی گرطلب ہے تو
سرنگوں ہو کے ملنا ماؤں سے
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 379