donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Imran Aami
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* آنکھ کیا تجھ سے لڑائی اپنی *
آنکھ کیا تجھ سے لڑائی اپنی
ہو گئی نیند پرائی اپنی
کیسے موسم تھے کہ سب اپنے تھے
کتنی مشہور تھی گویائی اپنی
ہم نے کب تجھ سے خدائی مانگی
تو بنے اپنا تو خدائی اپنی
خود سے خود کو بھی چھپائے رکھا
ہر کسی کو نہ سنائی اپنی
تیری معصوم محبت کی قسم
کبھی جھولی نہ پھیلائی اپنی
روشنی پھوٹتی ہے اُس در سے
رنگ لے آئی‘ گدائی اپنی
کٹ گئی عمر سزا میں عامی
آج ہو جائے رہائی اپنی
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 336