donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ishraq Hamzapuri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ہو کے مجبور آج کے حالات سے *
کہمن

اشراق حمزہ پوری

خود کشی

 منظر:

ہو کے مجبور آج کے حالات سے
گھر سے نکلی ایک لڑکی اشکبار
فکر میں ڈوبی ہوئی غم دیدہ تھی
اُڑ چکی تھی جس کے چہرے کی بہار
تیز قدموں سے وہ دریا کے قریب 
موت سے ہونے کو آئی ہمکنار
ڈوبی دریا میں وہ یہ کہتی ہوئی
ہونہ کوئی میری خاطر شرمسار

کہمن:

زیست میں آئی ہیں ایسی تلخیاں
تال سے باہر ہو ں جیسے مچھلیاں
ڈر رہی ہیں آج کے حالات سے
اس لئے تو مر رہی ہیں لڑکیاں
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 374