|
* چرچا میرا عام نہیں *
غزل
چرچا میرا عام نہیں
شہرت میرے نام نہیں
بالکل سچا قول ہے یہ
بد اچھا بدنام نہیں
جب جب مشکل آن پڑی
آیا کوئی کام نہیں
گر جائوں نظروں سے تیری
کرتا ایسا کام نہیں
روتے ساری عمر کٹی
خوشیاں میرے نام نہیں
دشمن میری جان کا ہے
راون ہے تو رام نہیں
راشد آئے یاد نہ وہ
ایسی کوئی شام نہیں
اشتیاق احمد راشد
3, P.M.Basti 2nd Lane, Shibpur
Howrah-711102
Mob: 9903546060
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
|
|