* ـ " پیارے وطن کی نذر ایک دعائیہ نظم ـ *
ـ " پیارے وطن کی نذر ایک دعائیہ نظم ـ"
اے خدا نور سے تاباں میرا گلشن کر دے
ہے اندھیرا میرا آنگن اِسے روشن کر دے
چاند کی طرح منور ہو مرے گھر کی جبیں
میرے آنگن کو ستاروں بھرا آنگن کر دے
میرے سب شہر ہوں جگ مگ کسی سورج کی طرح
میرا ہر گائوں کسی چاند کا مسکن کر دے
نوجوانوں کو وہ قائدؒ سی جوانی دے دے
میرے بچوں کا وہ اقبالؒ سا بچپن کر دے
کھیت سر سبز مرے ہوں میرے پرچم کی طرح
بوڑھی فصلوں پہ مُسلّط ہرا جوبن کر دے
اے خدا پیاس بجھا دے مرے صحرائوں کی
اے خدا اِن میں روانہ کئی ساون کر دے
نفرتوں سے تُو مرا دیس بچا لے یا ربّ
ارضِ واصفؔ کو محبت کا نشیمن کر دے
(شاعر: جبار واصفؔ)
مکان نمبر 13-A-89، محلہ قاضیاں، رحیم یار خان
موبائل: 0333-6586661 ای میل: jabbarwasif_ryk@yahoo.com
|