* زندگی تیرے لئے خاک بہت چھانی ہے *
جمال اویسی
نام:جمال احمد خاں ، ولدیت:پروفیسر اویس احمد دوراں،تاریخ پیدائش :۲۸؍ فروری ۱۹۶۲ء تعلیم: ایم اے (اردو) وطن ۔دربھنگہ، پتہ :محلہ فیض اللہ خاں، دربھنگہ۔ ۸۴۶۰۰۴پیشہ : درس و تدریس۔
زندگی تیرے لئے خاک بہت چھانی ہے
تو بھی میرے لئے اک وجہِ پریشانی ہے
میں نے بھی دیکھ لیا نقش و نگارِ دُنیا
دیدنی اتنی نہیں جتنی ثنا خوانی ہے
غرق ہوتا ہے دریائوں میں صحرائے وجود
بے زمیں کرتا ہوا چاروں طرف پانی ہے
میں نے مانگا تھا بہت اس نے دیا ہے کچھ کم
قحط اکرام میں خواہش کی فراوانی ہے
وقت کے بارے میں کب سوچتے ہیں ہم ویسے
یہ تواریخ کا راقم نہیں، زندانی ہے
سب دُعا کرتے ہیں اور مل کے نہیں رہتے ہیں
|