* خفا یہ وقت نہ مجھ سے اگر ہوا ہوتا *
غزل
خفا یہ وقت نہ مجھ سے اگر ہوا ہوتا
نہ مجھ سے تم نہ کبھی تم سے میں جدا ہوتا
ہیں میرے عہد کے حالات کربلا جیسے
کوئی حسینؓ سا بھی اے خدا ہوا ہوتا
نمک چھڑتا رہا زخم پر مرے ناصح
وہ کاش مجھ پہ کبھی مائلِ عطا ہوتا
نہ ہوتی سازشیں تیری جو منصفِ دوراں
قدم قدم پہ نہ مسکن کوئی جلا ہوتا
بڑا ہی تلخ ہوا تجربہ سفر میں مجھے
نہ کھلتی آنکھ تو رستے میں لٹ گیا ہوتا
یہ سبزہ زار ، یہ دریا ، نجوم و ماہ و فلک
اگر یہ خلق نہ ہوتی تو بس خدا ہوتا
اندھیرے سر نہ اٹھاتے کبھی یہاں اے شاد
جو اس دیار میں روشن کوئی دیا ہوتا
ڈاکٹر) جمیل حیدر شاد)
11/1/H/7, Harshi Street, (Raja Bazar)
Kolkata-700009
Mob: 9339834059
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
|