نیا اک رشتہ پیدا کیوں کریں ہم
بچھٹرنا ہے تو جھگڑاکیوں کریں ہم
یہ کافی ہے کہ ہم دشمن نہیں ہیں
وفاداری کا دعویٰ کیوں کریں ہم
ھماری ہی تمنا کیوں کرو تم
تمھاری ہی تمنا کیوں کریں ہم
کیا تھا عہد جب لمحوں میں ہم نے
تو ساری عمر ایفا کیوں کریں ہم
برہنہ ہیں سر ِ بازار تو کیا
بھلا اندھوں سے پردہ کیوں کریں ہم
شاعرِ آعظم,حضرت جون ایلیاء
''''''''''''''