* جب ہو سارا قرار شیشے میں *
جب ہو سارا قرار
کے اشرف
جب ہو سارا قرار شیشے میں
کیوں نہ آئے غبار شیشے میں
وہ بھی اس پر اگر چلے آئیں
دو گنا ہو خمار شیشے میں
رنگ اتنے کہاں سے آئے ہیں
ناچتا ہے شرار شیشے میں
اب مناسب ہے تم بھی آ جاؤ
جمع ہیں جاں نثار شیشے میں
پوچھتے ہو تو لو سنو صاحب
ہوگا میرا مزار شیشے میں
جب ہوا معجزہ محبت کا
آ گئی خود بہار شیشے میں
***********
|