donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Kashif Butt
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کیا ملا مرے مولا یہ جہاں بنانے پر *
کیا ملا مرے مولا یہ جہاں بنانے پر
آسماں ٹھکانے پر نے زمیں ٹھکانے پر
اس لیے نہیں کھلتا آج کے زمانے پر
میں پلٹ کے آؤں گا وقت کے بلانے پر
وقت نے دریچے میں کوئی خط نہیں رکھا
تیرگی مکاں میں ہے بام و در سجانے پر
آرزو مجاور ہے دید کے تناظر میں
مسند بزرگی ہے کس کے آستانے پر
اب تلک نہیں پھیلی روشنی حقیقت کی
سائے محو حرکت ہیں غار کے دہانے پر
(کاشف بٹ)
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 371