donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Kashmirilal Zakir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* مجھ میں جو کچھ اچھا ہے سب اُس کا ہے *
مجھ میں جو کچھ اچھا ہے سب اُس کا ہے
میرا جتنا چرچا ہے سب اُس کا ہے

اُس کا میرا رشتہ بڑا پُرانا ہے
میں نے جو کچھ سوچا ہے سب اُس کا ہے

میری آنکھیں اُس کے نُور سے روشن ہیں
میں نے جو کچھ دیکھا ہے سب اُس کا ہے

میں نے جو کچھ کھویا تھا سب اُ س کا تھا
میں نے جو کچھ پایا ہے سب اُس کا ہے

جتنی بار میں ٹُوٹا ہُوں وہ ٹُوٹا تھا
ادہر اُدہر جو بکھرا ہے سب اُس کا ہے

(کشمیری لال ذاکر)
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 472