|
* جدّت پسند ہم نہ ترقی پسند ہم *
غزل
(کاوش بدری(امبور
جدّت پسند ہم نہ ترقی پسند ہم
فکر معاش ہم کو ہے بس فکر مند ہم
لے جائو غارِ ثور میں یا دارِ کور میں
چابک سوار آپ ہیں مریل سمند ہم
اس اقلیت کو باری تعالیٰ عزیز رکھ
گنتی تو دشمنوں کی زیادہ ہے چند ہم
کرتے ہیں بیٹھے بیٹھے ہی سات آسماں کی سیر
مانا کہ اپنے خول میں رہتے ہیں بند ہم
یارب عدو کے ہاتھ نہ ٹوٹیں سدا رہیں
برداشت کر ہی لیں گے ہزاروں گزند ہم
کاوش پتی کسی کا نہ کاوش عرب پتی
ممتاز کو نہ آئیں گے ہر گز پسند ہم
4/49, Vathi Nagar, 2nd Street,
Noorullah Pet, Ambur-635802 |
|