* خانۂ دل میں وہ شرر رکھ دے *
حمد
خانۂ دل میں وہ شرر رکھ دے
ساری ہستی جو پھونک کر رکھ دے
تیرگی پھر قبول ہے ابدی
اک مرے نام کی سحر رکھ دے
یا تو یہ ہو کہ آہ نا نکلے
یا مری آہ میں اثر رکھ دے
اُس کو پھر زادِ رہ بھی دیتا ہے
جس کی قسمت میں تو سفر رکھ دے
صدفِ زیست میں خداوندا
علم و عرفان کا گہر رکھ دے
کسی منزل تلک جو لے جائے
کوئی ایسی بھی رہ گزر رکھ دے
زندگی سے بھی کچھ زیادہ طویل
ہے سفر راہ میں شجر رکھ دے
ڈاکٹر) خالدہ انور)
65, Nizam Block, Allama Iqbal Town
Lahore (Pakistan) Ph: 923064699408
Email: dr.khalida_anwar@hotmail.com
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|