donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Khalda Siddique
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* جلائے عشق نے جب جب یہاں وفا کے چراغ *
غزل

جلائے عشق نے جب جب یہاں وفا کے چراغ
ملے ہیں بدلے میں اُس کے سدا جفا کے چراغ

چڑھایا دار پہ ہر بار امتحاں کے لئے
جنوں نے پائے ہیں ہر دور میں بقا کے چراغ

ہے شام سرمئی رنگِ شفق بھی نکھرا ہے
دکھائی دیتے ہیں گلشن میں کس ادا کے چراغ

نکالے جب گئے جنت سے آدم و حوا
نہ بجھنے پائے زمیں پر بھی اُس خطا کے چراغ

تمام جن و ملک بھی سلام کرتے ہیں
جلائے جاتے ہیں جس بزم میں ثنا کے چراغ

ہمارے آباء اور اجداد کا ہے درس یہی
خلوص دل میں ، نظر میں رکھیں وفا کے چراغ

یقین ہی نہیں اے خالدہ یقیں کامل
نہ ہوں گے گل کبھی ماں باپ کی دعا کے چراغ

خالدہؔ صدیقی

76, Ashoka Vihar
Nagar Nigam Colony
(Bhopal)
Mob: 9424455367
9229964882
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 337