donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Khawar Naqvi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کرکٹ ورلڈ کپ *
کرکٹ ورلڈ کپ

مجھ سے کوئی کلام کریں ورلڈ کپ کے بعد
اچھا تو ہے سلام کریں ورلڈ کپ کے بعد

شادی ہو یا ولیمہ ہو یا کوئی عقد ہو
ان سب کا اہتمام کریں ورلڈ کپ کے بعد

جب بھی ہو کوئی بات تو بیٹنگ کی بات ہو
اس کے سوا کلام کریں ورلڈ کپ کے بعد

بولنگ کے بول ہی رہیں ہر دم زبان پر
یہ گفتگو مدام کریں ورلڈ کپ کے بعد

چپ کر کے دیکھتے رہیں ٹی وی پہ کرکٹر
بیگم کو بھی سلام کریں ورلڈ کپ کے بعد

کھانے کے وقت بھی ہو نظر رَنز کی طرف
پڑھنے کا اہتمام کریں ورلڈ کپ کے بعد

خاورؔ جو دور بھاگتے ہیں وحشیٔ خیال
ان کو بھی زیرِ دام کریں ورلڈ کپ کے بعد
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 352