* لــــــــذت *
لــــــــذت
کورے کاغذ پر
محض سیاہی کے چھینٹے
کوئی معنی نہیں رکھتے
جب تک
گرمیٔ جذبات کی اُن میں
روانی نہ ہو
دل مایوسیوں سے
بیگانہ ہی رہنے دو
کہیں یہ بھی
بے لذت
ہوگیا تو…؟
خدیجہ خانم
Chitrakote Road
Near Ashoka Park
Dharampura No-1
Jagdalpur-400005(C.G)
Mob: 9993626252
khadija_khanum@yahoo.com
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|