* شجر پر جتنی سوکھی پتیاں ہیں *
خورشید طلب
نام:محمد خورشید عالم خان،ولدیت:ایم آئی خان، وطن ۔اکبر پور،(رہتاس) پتہ: جی ایم آفس، کارگلی، گریڈیہہ،پیشہ : ملازمت
شجر پر جتنی سوکھی پتیاں ہیں
تمہارے نام میری چٹھیاں ہیں
قریب آنے سے پہلے سوچ لینا
مرے اندر بہت سی خامیاں ہیں
ابھی ہر موج چُپ سادھے ہوئے ہے
ابھی ساحل پہ ساری کشتیاں ہیں
سیاست کے مچھیرے جانتے ہیں
کہ کس دریا میں کتنی مچھلیاں ہیں
وہی عادت ہے سب کی زاغ جیسی
وہی بلبل سی میٹھی بولیاں ہیں
٭٭٭٭
|