* کل کائنات کی ہے ترے بس میں روح و جان *
حمد
کل کائنات کی ہے ترے بس میں روح و جان
تو ربِّ دو جہان ہے تو ربِّ دو جہان
تونے ہی لفظِ کن سے بنائی ہے کائنات
اس میں ہر ایک شے کو عطا کی ہے پھر حیات
تعریف تیری کرنے سے قاصر ہے یہ ذہان
تو ربِّ دو جہان ہے تو ربِّ دو جہان
وہ مثلِ آفتاب ہے ، وہ مثلِ آفتاب
جو عرش سے اتاری ہمارے لئے کتاب
ہے صاف صاف جس میں ہر اک چیز کا بیان
تو ربِّ دو جہان ہے تو ربِّ دو جہان
سارے چمن کے پھولوں میں یکتا وہ پھول ہیں
امّت میں جن کی پیدا کیا وہ رسولؐ ہیں
کافر ہوا ہے جو بھی ہوا ان سے بدگمان
تو ربِّ دو جہان ہے تو ربِّ دو جہان
میرے لئے بھی تیری ہی رحمت کا در کھلا
تیرے کرم سے ہی مری شہرت کا در کھلا
احسان مند ہے ترا خوشبو کا خاندان
تو ربِّ دو جہان ہے تو ربِّ دو جہان
خوشبو رامپوری
W/O, Nabbu Khan, Chowki Peela Talab
Gali Peerzadgan, Rampur-244901 (U.P)
Mob: 9319810614
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|