* ایک چٹکی گلال تو ہووے *
غزل
ایک چٹکی گلال تو ہووے
چہرہ موسم کا لال تو ہووے
پھر پکارے خدا خدا تو بھی
تیرا مجھ جیسا حال تو ہووے
اپنے بالوں کو باندھ لوں میں بھی
میرے پاس اک رومال تو ہووے
جان اپنی نثار دوں جس پر
ایسا اک ہم خیال تو ہووے
کچھ شکایت کرے وہ مجھ سے بھی
کچھ اُسے بھی ملال تو ہووے
وصل کا لطف تب ہی آئے گا
ہجر دو چار سال تو ہووے
کیسے کوئی جواب دے کمسن
تیرے لب پہ سوال تو ہووے
کرشنا کماری کمسن
C-368, Talwandi
Kota-324005
(Rajisthan)
Mob: 9829549947
7442405500
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|