donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Lata Haya
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* یہ جو کچھ لوگ نہتوں سے لڑا کرتے ہیں *
غزل

یہ جو کچھ لوگ نہتوں سے لڑا کرتے ہیں
اپنی کم ظرفی کا اظہار کیا کرتے ہیں

شوق پرواز کا رکھتے ہو تو شاہین بنو
یوں تو کوّے بھی فضائوں میں اڑا کرتے ہیں

تم تو گھر میں بھی خیانت کی طرح رہتے ہو
ہم تو باہر بھی امانت سے رہا کرتے ہیں

نہ تو شوقین سفر کے ہیں نہ مجبور ہیں ہم
ہم تو اردو کے لئے تم سے ملا کرتے ہیں

یہ ترا طنز ، یہ غیبت اور یہ بڑبولاپن
ہم کھلونوں سے ذرا کم ہی ڈرا کرتے ہیں

وہ جو محروم ہیں تہذیب کی دولت سے حیا
ہم تو اُن لوگوں کے حق میں بھی دعا کرتے ہیں

لتا حیا،

Buil.No.3, Flat No.344
Narmada, Behind
Oshiwara Plice St.
New Link Rd,Andheri
W.Mumbai-102
Mob: 9324169368
latahaya@gmail.com
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 1199