* عرض رب سے یہی بس کیا کیجئے *
غزل
عرض رب سے یہی بس کیا کیجئے
امن قائم رہے یہ دعا کیجئے
ایک ہی چاند سورج ہے سب کے لئے
اُس کے سائے میں مل کر رہا کیجئے
دھرم انسانیت کا یہی ایک ہے
پیار سب سے ہو سب پر دَیا کیجئے
چاہے کرسمس دیوالی ہو یا عید ہو
پیار سے ہر کسی سے ملا کیجئے
سینچ کر اپنے خوں سے وطن کی زمیں
حق وطن کا بھی اپنے ادا کیجئے
چاہے ہندو ہو وہ یا مسلمان ہو
سب کو ہندوستانی کہا کیجئے
لچھمی ہم راہِ حق پر ہمیشہ چلیں
حوصلہ دل میں ایسا رکھا کیجئے
ڈاکٹر) لچھمی ومل)
Hamid Ganj, Dalten Ganj, Palamu-822101
(Jharkhand)
Mob: 8271516892
Ph: 06562-224131
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|