* دنیا میں ہر اک روگ کی بس پیار دوا ہے *
غزل
دنیا میں ہر اک روگ کی بس پیار دوا ہے
ہوتا نہیں نفرت سے کسی کا بھی بھلا ہے
اک چوٹ سے رہ جاتی ہے ہستی بھی بکھر کے
بس جان لو انسان تو مٹی کا گھڑا ہے
کہنے کو یہاں اپنے سبھی لوگ ہیں لیکن
سایہ بھی مصیبت میں نہیں ساتھ رہا ہے
کیوں تھوڑی ترقی میں گماں کرتا ہے ناداں
اگتا ہوا سورج بھی سرِ شام ڈھلا ہے
کرتے ہو جو آرام کے سامان مہیا
دنیا سے بھلا ساتھ میں کیا کس کے گیا ہے
بادل جو غموں کا ہے وہ چھٹ جائے گا سر سے
تانے ہوئے سینہ جو حوادث میں کھڑا ہے
دیکھا تو کسی نے بھی نہیں اُس کو ہے لچھمی
محسوس مگر کرتے سبھی ہیں کہ ہوا ہے
ڈاکٹر) لچھمی ومل)
Hamid Ganj, Dalten Ganj, Palamu-822101
(Jharkhand)
Mob: 8271516892
Ph: 06562-224131
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|