donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Lutfur Rahman
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* تلوار لے رہے تھے حمایت میں پھول کی *
لطف الرحمن

نام: لطف الرحمن، ولدیت: عبد الغفور،تاریخ پیدائش :۲؍ فروری۱۹۴۱ء ، تعلیم: ایم اے، پی ایچ ۔ڈی، وطن۔ ریونڈھا ، دربھنگہ، پتہ: بھاگلپور۔:پیشہ :درس و تدریس،سابق منسٹر محکمہ فلاح و بہبود (بہار) تصانیف:1 ۔ تاز گی برگِ نوا( شعری مجموعہ)2 ۔ جدیدیت کی جمالیات ( تنقیدی مضامین)

تلوار لے رہے تھے حمایت میں پھول کی
پت جھڑ کے مورچوں میں عجب ہم نے بھول کی
اپنے لہو سے شام کو سیراب کر دیا
دن بھر کے انتظار کی قیمت وصول کی
بکھرا ہے اس طرح سے ہر اک ذرّۂ وجود
صورت نہیں ہے کوئی بھی اپنے حصول کی
ہمدردیوں کو تیر سے زخمی نہ کر مزید
ہم نے تو خود چُنی تھیں یہ راہیں ببول کی
خوشبو کی طرح ہم ہیں خرابی میں دہر کی
یہ شاخِ گل پلی تھی فضائوں میں دھول کی
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 472