donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
M K Asar
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* چلو اچھا ہوا دیوار میں در کرلیا می *
غزل

چلو اچھا ہوا دیوار میں در کرلیا میں نے
ہوا زخمی مگر انمول سا گھر کرلیا میں نے
شبِ تیرہ میں جگنو کی حقیقت کھل ہی جاتی ہے
یہی کچھ سوچ کر خود کو عجب تر کرلیا میں نے
کہاں تک نائو کو اپنی بچائوں چشمِ طوفاں سے
اساسِ فکر کو اپنی سمندر کرلیا میں نے
ارادے کو ضرورت نے زباں آخر عطا کردی
مسائل اصل میں تھے مرحلہ سر کرلیا میں نے
زمین و آسماں کی برتری کے درمیاں آخر
خود اپنے آپ کو تمثیلِ منظر کرلیا میں نے
ازل سے آج تک سرگوشیوں کی رسم قائم ہے
سمجھنے کے لئے ہستی منور کرلیا میں نے
نئی تصویر سے واضح اثر ہے خودسری اپنی
نئے حالات کے تیور کا ہمسر کرلیا میں نے

ایم کے اثر

B-30/A/1, Iron Gate Raod, Matia Burj
Kolkata-700024
Mob: 9748977933
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘	مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 418