* کس نے بھیگے ہوئے بالوں سے یہ جھٹکا *
کس نے بھیگے ہوئے بالوں سے یہ جھٹکا پانی
جھوم کر آئی گھٹا، ٹوٹ کے برسا پانی
رو لیا پھوٹ کے، سینے میں جلن اب کیوں ہے؟
آگ پگھلا کے نکلا ہے یہ جلتا پانی
کوئی متوالی گھٹا تھی، کہ جوانی کی امنگ
جی بہا لے گیا برسات کا پہلا پانی
|