* نمائش کے لئے فیشن کی تیاری میں رہت *
غزل
نمائش کے لئے فیشن کی تیاری میں رہتی ہے
کہاں اب گھر کی عزت چار دیواری میں رہتی ہے
نقوش اُس کے کبھی صدموں کے چہرے پر نہیں رہتے
غموں کی داستاں تو دل کی الماری میں رہتی ہے
غریبوں کے کبھی آنسو نہیں یہ پونچھتی دنیا
امیروں کی سدا یہ ناز برداری میں رہتی ہے
کبھی دشمن کے گھر رہتی تھی یا لیڈر کی باتوں میں
سیاست اب مگر احباب کی یاری میں رہتی ہے
انا کو اپنی بکنے سے بچایا ہے مصیبت میں
مری غیرت کی خوشبو میری خودداری میں رہتی ہے
کہ بھوکے پیٹ سوجاتی ہے بچوں کو کھلاکر ماں
اذیت سہ کے ممتا اپنی پھلواری میں رہتی ہے
کبھی تم راہ میں محبوب ہمت ہار مت جانا
کہ آسانی ہمیشہ چھپ کے دشواری میں رہتی ہے
محبوب اکبر
1/7A/2, J.K.Ghosh Road, Belgachia
Kolkata-700037
Mob: 9330856357
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
|