* دوستی اور کافرین کے ساتھ *
غزل
دوستی اور کافرین کے ساتھ
دوستی ہے مری چرکین کے ساتھ
جس کو دعویٰ سخن وری کا ہے
وہ لڑے میرے نائبین کے ساتھ
بات بے پر کی اڑا دیتے ہیں
کیوں نہ الجھوں میں ناقدین کے ساتھ
میں بھی یارو قلم کا غازی ہوں
مجھ کو رکھئے مجاہدین کے ساتھ
چھوڑ سکتا نہیں اس ملک کو میں
میرا رشتہ ہے اس زمین کے ساتھ
طالب علمی کے دور میں اکثر
لڑتا رہتا مدرسین کے ساتھ
میری بیگم ہیں گھر میں یوں محفوظ
جیسے خنجر کو آستین کے ساتھ
محفوظ انصاری
Kashana-e- Mahfooz, Quraishi Mahalla
Asansol-713302
Mob: 9332255997
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
|