donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mahnaz Warsi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* دادِ جفا وفا ہے دیئے جارہی ہوں میں *
غزل

دادِ جفا وفا ہے دیئے جارہی ہوں میں
اُن سے مگر نباہ کئے جارہی ہوں میں

خونِ دل و جگر ہو کہ ہوں میرے اشکِ غم
اُن کا ہی نام لے کے پئے جارہی ہوں میں

پت جھڑ کی رُت پہ بھی کوئی دیکھے مرا ہنر
دامانِ تارتار سئے جارہی ہوں میں

وارفتگی کہوں اِسے یا بے خودی کہوں
بس آپ ہی کا نام لئے جارہی ہوں میں

شاید کہ زندگی کے کسی موڑ پر ملوں
یہ سوچتی ہوں اور جئے جارہی ہوں میں

کیا رنگ لائے خدمتِ مخلوق دیکھئے
خدمت کا حوصلہ ہے کئے جارہی ہوں میں

مہناز وہ بھی یاد کریں گے مری وفا
دل دیکے اُن سے درد لئے جارہی ہوں میں

مہناز وارثی

Prem Aasha
41/C, Jannagar Road
Kolkata-700017
Mob: 9831348304
9831179775
peahfolnaaz@yahoo.com
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 443