* تھک گئے تکتے تکتے دیوانے *
غزل
تھک گئے تکتے تکتے دیوانے
کب بہار آئے گی خدا جانے
کیوں مری جان کو جلاتی ہے
شمع سے پوچھتے ہیں پروانے
اس تبسم فروش دنیا میں
غم کے ماروں کو کون پہچانے
تم حقیقت کو کیسے سمجھوگے
جب سمجھتے نہیں ہو افسانے
بات کرکے ہوئی پشیمانی
جب مری بات وہ نہیں مانے
لاکھ ڈھونڈا اُسے نہیں پایا
وہ کہاں کھوگیا خدا جانے
مجھ کو مہناز یہ پتہ بھی نہیں
ڈھونڈتے ہیں یہ کس کو دیوانے
مہناز وارثی
Prem Aasha
41/C, Jannagar Road
Kolkata-700017
Mob: 9831348304
9831179775
peahfolnaaz@yahoo.com
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|