* ہے جنت سے افضل دیارِ مدینہ *
نعت پاک
ہے جنت سے افضل دیارِ مدینہ
دل و جاں سے میں ہوں نثارِ مدینہ
دعا ہے خدا سے کہ دل کے چمن میں
سدا مسکرائے بہارِ مدینہ
اسی ایک امید پر جی رہی ہوں
کریں گے کرم تاجدارِ مدینہ
حرم اور بیت المقدس کے صدقے
بڑھایا نبیؐ نے وقارِ مدینہ
نہیں چین دل کو میسر کسی پل
صبا لا اڑاکر غبارِ مدینہ
زمانہ مخالف خفا آسماں ہے
کرم ہو کرم شہریارِ مدینہ
شب و روز مہناز یہ آرزو ہے
بس اک بار دیکھوں دیارِ مدینہ
ڈاکٹر) مہناز وارثی)
Prem Aasha, 41/C, Jannagar Road
Kolkata-700017
Mob: 9831348304 , 9477506391
Email: peahfolnaaz@yahoo.com
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|