donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mahtab Alam
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* حق پرست ایسے بھی دنیا میں جیالے ہو *
(ڈاکٹر مہتاب عالم(بھوپال
حق پرست ایسے بھی دنیا میں جیالے ہوں گے
جو تعصب سے لڑیں گے وہ نرالے ہوں گے
دل بھی اللہ کا گھر ہے تو سنوارو لوگو
اسی مسجد سے اندھیرے میں اجالے ہوں گے
تم کبھی ہند کی تاریخ تو پڑھ کر دیکھو
کارناموں کے ہمارے بھی حوالے ہوں گے
نفرتیں اور کدورت جو مٹا دو دل سے
ہرطرف امن و محبت کے شوالے ہوں گے
فتح پائی ہے محبت نے جہاں میں مہتاب
پیار کے دیپ جلائو تو اجالے ہوں گے
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 360