* اسمبلی میں سبھی کائیں کائیں کرتے *
اسمبلی میں سبھی کائیں کائیں کرتے رہے
بغل میں لاش پڑی تھی کوئی کوّا نہ ملا
ملن کی بات کریں اور سرک لیں دھیرے سے
تمہارے جیسا مجھے کوئی فلسفہ نہ ملا
کموڈ ایسا چلا جب بھی باتھ روم جاؤ
ٹشو بہت ہیں رکھے لوٹا ایک تھا، نہ ملا
تم آگئے ہو تو محفل بھی سج ہی جائے گی
بھلے سے ہم کو کسی کا بھی آسرا نہ ملا
وہ مل گیا تو سنورجاؤں گا میں خود ماہر
قسم خدا کی مجھے آج تک خدا نہ ملا
************ |