donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mahtab Mahir
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* وہ قبلئہ اول ہے نظر جو اٹھائے گا *
 وہ قبلئہ اول ہے نظر جو اٹھائے گا
 اللہ اس کی قبر وہیں پر بنائے گا 
 اللہ نگہبان ہے اے مسجد اقصٰی
 تم کو ابابیل کا لشکر بچائے گا 
 ہیں رشک کے قابل یہ فلسطینی مسلمان 
 امریکا ان کے سامنے اب سر جھکائے گا
 ہم جانتے ہیں شان تری ربِّ ذوالجلال
 تو ہی یہودیوں کو سبق پھر سکھائے گا
 ظالم تمھارے ظلم کی اب حد ہے ہو چکی
 یہ جان لو کہ وقت ہمارا بھی آئے گا
 اب وقت آ گیا ہے اٹھو سوئے مسلمان
 آخر تمھارے اٹھنے کا کب وقت آئے گا
 ماہر خدا کو منھ ہم کیا دکھائیں گے  
 گر مسجد اقصٰی کو چھڑایا نہ جائے گا
*************
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 381