donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Makhmoor Saeedi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* نہ راستہ نہ کوئی ڈگر ہے یہاں *
نہ راستہ نہ کوئی ڈگر ہے یہاں
مگر سب کی قسمت سفر ہے یہاں

سنائی نہ دے گی دلوں کی صدا
دماغوں میں وہ شور و شر ہے یہاں

ہواؤں کی انگلی پکڑ کر چلو
وسیلہ اک یہی معتبر ہے یہاں

نہ اس شہرِ بے حس کو صحرا کہو
سنو اک ہمارا بھی گھر ہے یہاں

پلک بھی جھپکتے ہو مخمور کیوں
تماشہ بہت مختصر ہے یہاں
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 355