* راستے میں ایک انساں گاڑی سے ٹکرا گ *
ڈاکٹر منصور عمر
کہمن
عصبیت
منظر:
راستے میں ایک انساں گاڑی سے ٹکرا گیا
جس نے ٹھوکر ماری تھی وہ چھوڑ کر چلتا بنا
لوگ اس کے گرد اک اک کرکے جمع ہو گئے
ہندو ہے یا مسلم اِک صاحب نے آتے ہی کہا
میرے دل کو صدمہ پہنچا اس کے اس اندازسے
میں نے ہمدردی دکھائی ہاسپیٹل لے گیا
وائے قسمت موت واقع ہو گئی اس شخص کی
اور اب تک ہوں عدالت کے میں چکّر کاٹتا
کہمن:
پوچھتا ہوں میں بھلا بتلائے کوئی یہ مجھے
کوئی انساں ایک انساں کی مدد کیسے کرے
کیا یہی انسانیت ہے ذات پہلے پوچھئے
اور جوہمدرد ہو اس کو ہی قاتل مانئے
٭٭٭
|