donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mariam Ghazal
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* لٹ گئے راہِ محبت میں مسافر کتنے *
غزل

لٹ گئے راہِ محبت میں مسافر کتنے
جانتا کوئی نہیں پہنچے ترے گھر کتنے

کون لے جائے گا اب منزلِ مقصود تلک
راہزن بن گئے اس ملک کے رہبر کتنے

نامِ اللہ پہ جس نے نہ سخاوت کی کبھی
جمع کرتے ہی رہے لعل و جواہر کتنے

ٹوٹ جائے نہ ترے حسن کا جادو ساقی
ٹوٹ جاتے ہیں ترے نام پہ ساغر کتنے

ساری دنیا کا خزانہ ہے مری آنکھوں میں
میں نے پلکوں میں چھپا رکھے ہیں گوہر کتنے

آسماں چھوتی عمارت ہیں بھرم آنکھوں کا
اب بھی بستی میں ہیں ٹوٹے ہوئے چھپر کتنے

موج و مستی میں غزالہ نہ رہیں کیوں ظالم
ظلم سہنے کے ہیں اس دیس میں خوگر کتنے

مریم غزالہ

601,Vighnaharta Blg.
Shivaji Path, Gaondevi, Thane (W) 400602 (M.S)
Mob: 9819927369
Ph: 022-25451317
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 327