donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mazhar Iqbal samar
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ضبط بھی خوب تھا اور چپ رہا میں بھی *
ضبط بھی خوب تھا اور چپ رہا میں بھی
تنہا ہوتے ہی پھر رو پڑا میں بھی

ثبت آنکھوں میں ہوا ہے جدائی کا وہ منظر
خاموش تم تھے کچھ کہہ نہ سکا میں بھی

ذہن تک آتی نہیں میرے دل کی صدا لوگو
ہو گیا ہوں دنیا سے اب آشنا میں بھی

کچھ دیر تو کھلا رہنے دے میخانے کو
بیتاب ساقی ہے اور ہوں پیاسا میں بھی

تیرے آنچل سے چھلکتے ہوئے شعلوں کی قسم
اپنی دیوانگی میں خود ہی جل مرا میں بھی

مظہر تعاقب میں رہے ہیں سائے تمام عمر
وہ روشنی کہاں ہے جسے ڈھونڈتا ہوں میں بھی
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 307