* بیان کرتا ہے قرآن اپنی عظمت میں *
نعت پاک
بیان کرتا ہے قرآن اپنی عظمت میں
خدا کا نور ہے خیر البشر کی صورت میں
ہوئی رسولؐ کے روضے کی دید جس دن سے
مزا کچھ اور ہی آنے لگا عبادت میں
نماز میں بھی سلام آتا ہے محمدؐ پر
سکونِ قلب یوں پاتے ہیں ہم عبادت میں
بفضلِ احمدؐ و حیدرؓ ، بتولؓ اور حسنینؓ
مقام ہم کو ملے گا ضرور جنت میں
گواہی دیتا ہے اسلام یہ شبِ معراج
علیؓ کی زندگی گزری نبیؐ کی طاعت میں
ہے لا الٰہ محمدؐ رسولؐ ہیں بے شک
لکھا حسینؓ نے یوں خون سے شہادت میں
عطا ہو مینا کو بھی ایک جام کوثر کا
ہے فخر مجھ کو نبیؐ کی ہوں میں بھی امت میں
مینا نقوی
Aghwanpur, Muradabad-244502 (U.P)
Mob: 9917514332/9458836705
Email: dr.meenanaqvi@gmail.com
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|