* ہے تو ہی ربِّ دو جہاں ، حمد و ثنا قبو& *
حمد
ہے تو ہی ربِّ دو جہاں ، حمد و ثنا قبول کر
نورِ مکان و لامکاں ، حمد و ثنا قبول کر
جلوہ فگن ہے تو ہی تو ، ذرّہ بہ ذرّہ مو بہ مو
اے میرے سر کے سائباں ، حمد و ثنا قبول کر
وسعتِ فکر کر عطا ، چلتا رہے قلم مرا
کہتی ہے یہ مری زباں ، حمد و ثنا قبول کر
میری ہر ایک سانس میں ، تری عطا کے گل کھلیں
خود پہ رہوں نہ میں گراں ، حمد و ثنا قبول کر
رحم و کرم کی بارشیں ، مینا پہ ہوں نوازشیں
اُس پر رہے تری اماں ، حمد و ثنا قبول کر
مینا نقوی
Aghwanpur,
Muradabad-244502 (U.P)
Mob: 9917514332/9458836705
Email: dr.meenanaqvi@gmail.com
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
…………………………………… |