donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Megha Kasak
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* حاصل ہی نہیں ملتا اب یوں بھی وفائو *
غزل

حاصل ہی نہیں ملتا اب یوں بھی وفائوں کا
رائج ہے چلن ہرسو الفت میں جفائوں کا

پیغام محبت کا ہم دیں بھی کسے آخر
قبضہ ہے ہر اک دل پر نفرت کی ہوائوں کا

اب لَوٹ کے بھی آجا پردیس سے او ساجن
کچھ لطف نہیں تجھ بن ساون کی گھٹائوں کا

اے میرے مسیحا بس دیدار کرا اُن کے
ہوگا نہ اثر مجھ پر اب تیری دوائوں کا

ہونے ہی نہیں دیتا گردش کا اثر مجھ پر
یہ سایہ جو ہے سر پر پرکھوں کی دعائوں کا

جینے کی تمنائیں ہر دل میں جگاتی ہیں
ممنون ہے ہر کوئی سورج کی شعاعوں کا

نا خود کی خبر کوئی نا فکر زمانے کی
مجرم ہے کسک یہ دل معصوم خطائوں کا

میگھا کسک

1-B/4559
New Sharda Nagar
Opp. E.S.I.Hospital
Saharanpur- 1 (U.P)
Mob: 9897001916
9045296521
abhimathur30@gmail.com
شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 394