donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Meraj Faizabadi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* بے خواب ساعتوں کا پرستار کون ہے *
بے خواب ساعتوں کا پرستار کون ہے
اتنی اداس رات میں بیدار کون ہے

کس کو یہ فکر ہے کہ قبیلے کو کیا ہوا
سب اس پہ لڑ رہے ہیں کہ سردار کون ہے

دیوار پر سجا تو دیئے باغیوں کے سر
ان یہ بھی دیکھ لو کہ پسِ دیوار کون ہے

سب کشتیاںجلا کے چلے ساحلوں سے ہم
اب تم کو کیا بتائیں کہ اس پار کون ہے

یہ فیصلہ تو شاید وقت بھی نہ کر سکے
سچ کون بولتا ہے اداکار کون ہے
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 523