donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Meraj Faizabadi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* تیرے بارے میں جب سوچا نہیں تھا *
تیرے بارے میں جب سوچا نہیں تھا
میں تنہا تھا مگر اتنا نہیں تھا

تیری تصویر سے کرتا تھا باتیں
میرے کمرے میں آئینہ نہیں تھا

سمندر نے مجھے پیاسا ہی رکھا
میں جب صحرا میں تھا پیاسا نہیں تھا

منانے روٹھنے کے کھیل میں ہم
بچھڑ جائیں گے یہ سوچا نہیں تھا

سنا ہے بند کر لی اس نے آنکھیں
کئی راتوں سے وہ سویا نہیں تھا
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 507