* کہا کس نے کہ یہ بنجر رہی ہے *
معراج راعنا
نام:معراج انور خاں ،ولدیت:محمد مسیح خاں۔ تاریخ پیدائش :۲۵؍ فروری ۱۹۷۱ء ۔تعلیم:ایم اے (اردو) وطن ۔ سہسرام، پتہ:محلہ چوکھنڈی، پوسٹ سہسرام، بہار۔ ۸۲۱۱۱۵
کہا کس نے کہ یہ بنجر رہی ہے
زمیں دل کی ہمیشہ تر رہی ہے
مرے ہاتھوں میں اپنا ہاتھ رکھ دے
مرے اندر کوئی شئے مر رہی ہے
میں بھاگا جا رہا ہوں بے تحاشہ
تری آواز پیچھا کر رہی ہے
اندھیرے کی شکایت کیا کروں میں
مری شب کب مہہ و اختر رہی ہے
کوئی ہوتا ہے تو کوئی بات بھی تھی
مری پر چھائیں مجھ سے ڈررہی ہے
**** |